اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو اغواء کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب نے ”ایکس“ پر جاری کردہ بیان میں سیالکوٹ سے ان کے اغواء کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ATTENTION!! IMMEDIATE!!
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) February 15, 2024
Brig (R) Aslam Ghumman PTI MNA elect from Sialkot has been abducted by unknown people.
He is being forced to leave PTI & join PMLn.
Condemn this rigging process and enforced disappearences in the strongest words possible. @PTIofficial
ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اسلم گھمن حلقہ این اے 74 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار ہیں۔