ممبئی(ڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے تھرلر فلم ’’دی باڈی‘‘ کے گانے کی عکس بندی مکمل کر لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دی باڈی‘‘ کی کہانی ایک لاپتہ نعش کی تحقیقات پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار جیتو جوزف ہیں جبکہ عمران ہاشمی، ساؤتھ انڈین اداکارہ ویدھیکا کمار اور سوبھیتا ڈھولیپالا پر فلمائے گئے گانے کی عکسبندی ماریشس میں کی گئی ہے۔ فلم میں اداکار رشی کپور پولیس افسرکا کردار ادا کر رہے ہیں جو کیس کی تحقیقات کرتے ہیں۔