You are currently viewing عمران کا عدالت میں پیش نہ ہونا نظام عدل کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم نواز

عمران کا عدالت میں پیش نہ ہونا نظام عدل کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم نواز

لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عدالتی احکام کے باوجود عمران کا عدالت کے سامنے پیش نہ ہونا ملکی نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ”طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا“ کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کو منہ چڑا رہا ہے، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں پیش ہونے کے لیے دوبارہ مہلت دے دی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7