You are currently viewing عمران مارچ میں نااہل ہونے کیساتھ جیل بھی جائیں گے، منظور وسان نے پیش گوئی کردی

عمران مارچ میں نااہل ہونے کیساتھ جیل بھی جائیں گے، منظور وسان نے پیش گوئی کردی

کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ ماہ عمران خان کی نااہلی اور جیل جانے کی پیش گوئی کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور وسان کا بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے، ان کے پرانے کیسز بھی کھلیںگے، نااہل ہونے کے ساتھ جیل بھی جائیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں، عمران خان میں وہ جرات ہی نہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلےخودکو گرفتاری دینی پڑتی ہے اور عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جیل جانے سے کترا رہے ہیں۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دور حکومت میں مہنگائی بڑھی، مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ شدید پریشان ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹےگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں70 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ مزدوروں کی اجرت بڑھانے کا اعلان بھی کیا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7