اسلام آباد (ڈیسک)سینیٹ میں قائد ایوان و وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ 20 لاکھ لوگ نہیں نکلے تو کسی کا کیا قصور ہے، لانگ مارچ کی آڑ میں خوبصورت شہر کو جلا کر چلے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی، عمارات کو نقصان پہنچایا گیا۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 20 لاکھ لوگ نہیں نکلے تو کسی کا کیا قصور ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، پولیس اور کرینیں ان کے ساتھ تھیں، اٹک پل سے 20 ہزار لوگ بھی نہیں آئے، یہ ہمارے لئے معیشت کے حوالے سے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، معیشت کو تباہ کیا، لانگ مارچ کی آڑ میں خوبصورت شہر کو جلا کر چلے گئے، درختوں کو آگ لگائی گئی، عمارات کو نقصان پہنچایا گیا۔