You are currently viewing عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی جسے آج سپریم کورٹ میں بعد از دوپہر سنا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری خلاف قانون ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نیب آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی تھی، عمران خان پر سو سے زائد کیسز درج ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے موقع پر وہ پیشی کے لیے حاضر ہوئے تھے جہاں رینجرز کی بھاری نفری انھیں گرفتار کرنے کے لیے موجود تھی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.