اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
پیر کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہاکہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے لازم ہے کہ ہم انٹیلی جنس میں بہتری لائیں۔
ضروری ہے کہ پولیس کو مناسب اور ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔