You are currently viewing عمران خان کی سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا

عمران خان کی سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر آڈیو لیک معاملے کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے اور بیان قلمبند کروانے کے لیے 6 دسمبر کو عمران خان کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر آڈیو لیک اسکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک اسکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7