You are currently viewing عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

کندھ کوٹ (ڈیسک)پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہناہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معاشیت کیلئے بہترنہیں ہے۔ شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑہ جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.