اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان تیسری دنیا کے پہلے رہنما ہے جن کی اپیل پر G20 کا مثبت ردعمل آیا اور غیرملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان تیسری دینا کے پہلے رہنما تھے جنہوں نے امیر ملکوں کو کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی سب سے زیادہ مدد یہ ہو گی کہ آپ ان کے قرضوں کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کریں، اس اپیل پر G20 کا رد عمل انتہائ حوصلہ افزاء ہے، ادائیگی کی قسطوں میں ایک سال کی چھوٹ بڑی ریلیف ہے