You are currently viewing عمران خان کا مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

عمران خان کا مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا کی جانب سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کاسمیٹک بیانات نہیں چلیں گے, انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے اس طرح نہیں کی۔
دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے نہ ہم مذاکرات کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی کی پیش کش کا بتایا، بانی پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا ہےکہ ہم پاور پالیٹکس نہیں کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.