You are currently viewing عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے: شہباز شریف

عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے: شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیسک)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا رویہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پنجاب میں بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹ نہ کرنے کے فیصلے سے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں، ٹیسٹنگ اور اسکریننگ سے متعلق تمام ڈیٹا سامنے لایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کے متاثرین، ٹیسٹ اور اسکریننگ کےاعداد و شمار چھپانا جرم ہے اور اس کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسپتالوں سے الگ قرنطینہ سینٹرز کا قیام ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رویہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 18 ہو چکی ہے جبکہ ایک ہزار 600 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.