You are currently viewing عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکان کا تقرر

عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں نئے ارکان کا تقرر

لاہور (ڈیسک) سربراہ پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی میں نئے ارکان کا تقرر کیا گیا ہے، جے آئی ٹی کے پرانے ارکان کی جگہ پر نئے ارکان تعینات کیے گئے ہیں۔
نوتعینات ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل ، ایس پی انجم کمال اور ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کا نام شامل ہے۔
نئے تعینات کیے گئے ارکان کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹی فکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جے آئی ٹی کسی بھی محکمے کے افسر کو بطور چوتھے رکن کے تقرری کر سکتی ہے۔
غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی کے ارکان کے درمیان اختلافات اور تنازعارت سامنے آنے پر ارکان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق ممبران نے غلام محمود ڈوگر پر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ ممبران نے الزام عائد کیا کہ غلام محمد ڈوگر سیاسی بنیادوں پر تفتیش کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.