You are currently viewing عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے مقدمے کس طرح چلائے جارہے ہیں، اس کے باوجود اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور اور سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.