You are currently viewing عمران خان صاحب قرضوں پر آپ کے اپنے قائم کردہ کمشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیاہے مریم اورنگزیب

عمران خان صاحب قرضوں پر آپ کے اپنے قائم کردہ کمشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیاہے مریم اورنگزیب

لاہور(ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی میں قومی قرض لینے پر تحقیقاتی کمشن بننے پر کہاتھا کہ عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آج یقین ہوگیا کہ عمران خان قرضوں پر آپ کے اپنے قائم کردہ کمشن کی رپورٹ نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا

ترجمان  پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ ایک کمشن فارن فنڈنگ اور 23جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے آپ کی چوری پر بھی بننا چاہیے جبکہ بجلی اور گیس کے بلوں پر ڈاکے،اپنی تاریخی نالائقی، جھوٹ اور کرپشن ،پشاور میٹرو کے تاریخی ایک ارب کے کھڈوں اورعلیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دینے پر بھی کمشن بننا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اب ایک سال میں اپنی نالائق حکومت کے تاریخی قرض لینے پر بھی کمشن قائم کرنے کا اعلان کریںاور قوم کو بتائیں کہ یہ پیسہ کس نے لیا اور کس کی جیب میں گیا؟آپ کے جھوٹ سے ملک اور قوم کا جونقصان ہوا اس کا ازالہ کون کرے گا؟،ایک سال میں ڈالر کی قیمت بڑھانے سے رقم کس کی جیب میں گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.