اسلام آباد(ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 23 سال اصول کی بات کی، ایک شخص ملک میں باریوں کے نظام کے خلاف کھڑا ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کا وژن اس کی کمٹمنٹ ہوتی ہے، وزیر اعظم کا وعدہ تھا کہ اداروں میں اصلاحات کی جائیں گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو اپنی ذات کی نفی کرتا ہے وہ مشکلات کو مواقع میں بدلتا ہے، آئیڈیالوجی کے لیے کھڑے ہونے والے کے ساتھ ابتدا میں چند لوگ ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہو تو قائد اعظم کی طرح خواب تعبیر میں بدل جاتا ہے۔