You are currently viewing عمران خان بتائیں کہ این آراو کس نے کیسےاورکب مانگا،ترجمان مسلم لیگ (ن)

عمران خان بتائیں کہ این آراو کس نے کیسےاورکب مانگا،ترجمان مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان بتائیں  حکومت سے این آر او  کس نے  کیسے اور کب مانگا ۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان بتائیں حکومت سے این آر او کس نے کیسے اور کب مانگا، شوشے چھوڑنے کے بجائے قوم کو ساری بات بتائیں، قوم کو بتائیں کہ کن شرائط پر سعودی عرب سے یہ رقم لی گئی ہے، اس قرض کی شرائط کے بارے میں پارلیمان اور عوام کو آگاہ کیا جائے، ‎قوم کو بتایا جائے کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب سے کیا بات ہوئی، ثالثی سے کیا مطلب ہے اور اُس کی شرائط کیا ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر این آر او لینا ہوتا تو نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل جانے کے لیے لندن سے واپس نہ آتے، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹے الزامات اور سیاسی انتقام کا مسلسل نشانہ بنے ہوئے ہیں اور عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان آپ 65 دن سے اقتدار میں ہیں آپ کے پاس تمام اختیار موجود ہے اپنے فرانزک آڈٹ کیوں نہیں کرایا، ‎ہمارے دور کے منصوبہ جات کا فرانزک آڈٹ کرائیں تاکہ سچ قوم کے سامنے آسکے، ‎آپ کے پاس تمام ادارے موجود ہیں، کسی تیسرے فریق سے فارنزک آڈٹ کراسکتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کہا کہ ‎حکومت جس شرمندگی، مایوسی اور گھبراہٹ میں کشکول لے کر گئی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے، قوم توقع کر رہی تھی کہ عمران خان آج مہنگائی کے ذریعے قوم پر جو بوجھ لاچکے ہیں وہ واپس لیں گے، قوم کو امید تھی کہ آج آپ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتیں واپس لینے کا اعلان کریں گے، ‎لیکن حکومت نے آج عوام پر بجلی کی قیمتوں می مزید اضافے کا بم گرادیا، ‎‎موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی ویژن اور حکمت عملی نہیں کیوں کہ یہ نا اہلوں کا ٹولہ ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.