You are currently viewing عمران خان آج بے بس شخص ہیں، ناکام ہو گئے، مریم نواز

عمران خان آج بے بس شخص ہیں، ناکام ہو گئے، مریم نواز

اسلام آباد(ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آج بے بس شخص ہیں، وہ اپنے حربوں میں ناکام ہو گئے جب کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو سرخرو کیا ہے۔ وہ ایون فیلڈ کیس میں بری ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے جو تالا اپنی زبان پر لگایا ہوا تھا وہ آج اتر گیا ہے، عمران خان آج بے بس شخص ہیں، میں عمران کو آج دیکھنا چاہتی ہوں۔ وہ آج کیا سوچتا ہو گا، اس نے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے، بہتان باندھے ، اب تم کیا منہ دکھائو گے، اللہ نے ہمیں باعز ت بری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت جلد نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، عمران ناکام اور سازشہ ثابت ہو یا، اسحق ڈار جس جہاز میں وزیر اعظم کے ساتھ گئے اسی جہاز میں واپس آئے۔ وہ آج پھر وزیر خزانہ ہیں۔ عمران خان بیساکھیوں کے سہارے سیاست میں آیا۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے وہ حکومت میں نہیں آ سکتے۔ وہ اب تک ٹیمپرنگ کر رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں بھی بال ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے، انھوں نے کہا کہ عمران خان تین زندگیاں بھی لے آئے وہ نواز شریف نہیں بن سکتے۔ مریم نواز نے مطالبہ کہا کہ سائفر کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے جو روز کی بنیاد پر تحقیقات کرے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.