You are currently viewing عمران خان آج بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کریں گے

عمران خان آج بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کریں گے

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج(جمعرات کو)اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم کے گڈ گورننس کے وژن کے مطابق وزیر اعظم آفس اور وفاقی وزارتوں کے مابین پرفارمنس معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت تمام وزارتوں نے اہداف مقرر کئے تھے۔ پرفارمنس ایگریمنٹس کی بدولت کارگردگی میں بہتری، اہداف کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کے حل، موثر پالیسی سازی اور گڈ گورننس کیلیے درکار ڈیٹا مرتب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ان معاہدوں کا بنیادی مقصد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچنا، سرکاری افسران کے لیے سزا اور جزا کے قوانین پر عملدرآمد اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔