You are currently viewing علی پور؛ دریائے ستلج میں شدید طغیانی، زمینی کٹائو میں اضافہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

علی پور؛ دریائے ستلج میں شدید طغیانی، زمینی کٹائو میں اضافہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

مظفر گڑھ (ڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے ستلج میں شدید طغیانی کے باعث زمینی کٹائو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمینی کٹائو کے باعث رہائشی آبادی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ادھر ڈی سی مظفرگڑھ کی ہدایت پر تحصیلدار محمد اقبال عباسی کی زیر نگرانی بستی ڈڈا، نلکا اڈہ، کندرالہ کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے، ریسکیو 1122،محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ تعینات اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہائو میں تیزی آرہی ہے جس نے دریائی بیلٹ کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کے مکانات، زرعی زمین کا کٹائو تیزی سے شروع کر رکھا ہے اور زیادہ تر آبادی والے علاقوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے جب کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تحصیلدار نے بتایا کہ ڈی سی مظفرگڑھ کی ہدایت پر سیلاب کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں، ریسکیو 1122،محکمہ لائیو اسٹاک، محکمہ ہیلتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے، متاثرین سیلاب کو ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہچانے کی کوششیں جاری ہیں۔