You are currently viewing علی رضاعابدی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تھے،  سعید غنی

علی رضاعابدی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تھے، سعید غنی

کراچی(ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہناہےکہ عام انتخابات  سے قبل علی رضا عابدی  پیپلز پارٹی جوائن کر نے والے تھے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں علی رضا عابدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے اور اس سلسلے میں علی رضا عابدی سے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں

واضح رہے کہ آج ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو خیابان غازی میں واقع اُن کی رہائش گاہ  کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.