You are currently viewing علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور 9 مئی مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 12 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
علی امین گنڈا پور گاڑی سمیت احاطہ عدالت میں پہنچے اور سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے عدالت کے باہر موجود کارکنوں کے پاس رکے بغیر روانہ ہوگئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.