لاہور (ڈیسک) لاہور ملتان موٹروے ایم ٹو، لاہور سے شیخوپورہ اور ایم تھری کو فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کرنا پڑا تاہم کچھ دیر بعد حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد دونوں موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔