اسلام آباد (ڈیسک) اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اداکار کے غیر ذمے دار باپ ہونے کے حوالے سے تمام دعووں کی تردید کر دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک سیشن کے دوران صارفین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں
انھوں نے کہا کہ میں تمام ایسی افواہوں کی تردید کرتی ہوں ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ دین اور دنیا میں توازن ، صبرو برداشت ، درگزر کرنا اور رشتوں میں توازن رکھنا سیکھنا چاہتی ہیں ۔