You are currently viewing علامہ اقبال نےاپنی شاعری، سوچ اور فکر سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک راہ پر گامزن کیا،وزیر اعلی بلوچستان

علامہ اقبال نےاپنی شاعری، سوچ اور فکر سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک راہ پر گامزن کیا،وزیر اعلی بلوچستان

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:09/11/2021 17:35
  • Reading time:1 mins read

کوئٹہ (ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکا علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری، سوچ اور فکر سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک راہ پر گامزن کیا۔

علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے ۔انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کا نظریہ پاکستان مسلمانوں پر وہ احسان ہے جو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی،آج پوری قوم مفکر اسلام اورعظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔علامہ اقبال کو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا تصور پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہےانہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کاحقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے شاعر مشرق نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزیدکہا کہ بحیثیت قوم آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم علامہ اقبال کے نظریات کو اپنی مشعل راہ بنائیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.