رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کےقریب پیش آیا۔
انجن میں آگ بھڑکنے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین پہنچنے میں 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔