You are currently viewing عدلیہ کے حالات آئین کیلئے خوش آئند نہیں، بل سے متعلق ابہام جلد دور ہوگا، خواجہ آصف

عدلیہ کے حالات آئین کیلئے خوش آئند نہیں، بل سے متعلق ابہام جلد دور ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جو حالات ہیں وہ ہر گز آئین کیلئے خوش آئند نہیں۔
اسلام آباد میں خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹ کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ عدلیہ کا کردار پاکستان کیلئے اہم ہے، عدلیہ میں جو حالات ہیں وہ آئین کیلئے خوش آئند نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں تفصیلات آئیں 51 ہزار کیسز عدلیہ میں زیر التوا ہیں۔
اہم عہدیدار کی جانب سے ملازمت میں توسیع سے متعلق کیے گئے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات میرے علم میں نہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا اور ساتھ ہی بل بھی لا رہے ہیں، ایسے تو فیصلہ مان رہے ہیں؟
خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ایک دو دن میں بل سے متعلق ابہام دور ہوجائیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7