You are currently viewing عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا

لاہور(ڈیسک) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیش نہ ہونے پر جسٹس اعجاز اعوان نے استفسار کیا تو وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز خرابی طبیعت اور شہباز شریف خرابی موسم کے باعث حاضر نہیں ہو سکے۔ اس موقع پر ایف آئی کے پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے ملزم مقصود چپڑاسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت کو پیش کیا جس پر عدالت نے کیس میں مقصود چپڑاسی سے متعلق کارروائی ختم کر دی۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بتایا کہ سلمان شہباز کے 19 بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ مل گیا ہے جب کہ 7 بینکس کا ریکارڈ آنا باقی ہے، سلمان شہباز کی جن جائیدادوں کا ریکارڈ مل گیا تھا وہ جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا اور دونوں ملزمان کو فردجرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.