You are currently viewing عدالت عظمٰی کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس، سماعت کل ہوگی

عدالت عظمٰی کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا، کوئی کاغذ اور ثبوت نہیں آرہا جس کی وجہ سے لوگوں میں شک پیدا ہو رہا ہے، امید ہے جلد جواب آئے گا اور آنا چاہیے اور جواب لیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.