اسلام آباد (ڈیسک):عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے بھی نواز شریف کی طرح عدالت سے اقامے کی تفصیلات چھپائی تھی اور سابق وزیراعظم کی طرح خواجہ آصف بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں لہذا اس لیے ان کی بھی نا اہلی یقینی ہے ،عدالت نے عثمان ڈار کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے اور درخواست پر سماعت کے لیے ہائیکورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیے دیا ہے بینچ میں جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن ورنگزیب شامل ہیں جبکہ کیس کی سماعت 3 رکنی لارجر بینچ 26 ستمبر کو کرے گا۔