You are currently viewing عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیسک) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ پرویز خٹک کا نام چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے سینئر رکن نوید قمر نے پیش کیا جبکہ اس پر کسی بھی جانب سے اعتراض نہیں کیا گیا اور وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اجلاس کے موقع پر سابق حکمران جماعت کے اراکین کی جانب سے یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ کمیٹی میں دھاندلی کی تحقیقات کا لفظ بھی شامل کیا جائے تاہم حکومتی اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کمیٹی قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں بنی ہے اس لئے اس پر نظرثانی کے بغیر نام تبدیل نہیں ہو سکتا۔ بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کو اس بات سے بالاتر ہو کر بغیر کسی تعطل کے آگے بڑھنا چاہئے کہ اسے کس نام سے پکارا جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.