You are currently viewing عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

اسلام آباد (ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30نومبر کو حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے بعد انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گومگوں کی کیفت کا خاتمہ ہو گیا ۔
کمیشن کے اقدام سے پاکستان کے عوام و خواص میں انتخابات کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بے یقینی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔