You are currently viewing عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ،آندرے روبلوف اور اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز

عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ،آندرے روبلوف اور اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:29/06/2021 12:59
  • Reading time:1 mins read

لندن(ڈیسک)سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ یونانی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سٹیفانوس ابتدائی راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئے۔

سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں پہلے میچ میں حریف برطانوی کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈراپر کو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں ۔ 19 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راﺅنڈ میں میزبان حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈراپر کو 6-4، 1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی اور دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ سربین سٹار نوویک جوکووچ 20 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔ روسی ٹینس کھلاری آندرے روبلوف نے ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس کو 6-4، 4-6، 1-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ امریکا کے فرانسس تائیفو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونانی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے بھی دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انہوں نے مینز سنگلز ابتدائی راﺅنڈ میں جارجین حریف کھلاڑی نیکولوز بیسلاشویلی کو 4-6، 3-6، 7-5 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحا نہ آغاز کر دیا۔