You are currently viewing عالمی مارکیٹ میں خام تیل 15 ماہ کی کم ترین سطح 48 ڈالر فی بیرل پر آ گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 15 ماہ کی کم ترین سطح 48 ڈالر فی بیرل پر آ گیا

لاہور (ڈیسک) بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں خام تیل 15مہینے کی کم ترین سطح 48ڈالر فی بیرل پر آ چکا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سعودی عرب کے اس عزم کا شاخسانہ قرار دی جا رہی ہے جس میں اس نے اپنی تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔
ایک روز قبل برطانوی برینٹ کروڈ کی تجارت میں 1.73ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس سے فی بیرل تیل 72.97پر فروخت ہوا۔
امریکا میں ویسٹ ٹیکساس کی ٹریڈ میں بھی 1.61ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور فی بیرل 66.74پر تیل فروخت ہوا۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی اور گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73سینٹ کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کے ریٹ 48ڈالر فی بیرل ہو گئے۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد دنیا میں پولرائزیشن بڑھنے سے تیل اور گیس کی قیمتوں میں بے حد اضافہ دیکھا گیا تھا ، تاہم اب جنگ کو کافی وقت گزر جانے کے بعد عالمی معیشت میں استحکام کی امید ہو چلی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔