You are currently viewing عالمی عدالت نے روہنگیامسلمانوں کےخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

عالمی عدالت نے روہنگیامسلمانوں کےخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:15/11/2019 11:49
  • Reading time:1 mins read

دی ہیگ(ڈیسک)جرائم کی عالمی عدالت نےروہنگیا مسلمانوں  کے خلاف مظالم  کی تحقیقات  کی منظوری دیدی ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اوردرخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے حالانکہ میانمار عالمی عدالت کا رکن نہیں لیکن چونکہ یہ جرائم بنگلادیش کی سرحد کے قریب پیش آئے ہیں اور بنگلادیش عالمی عدالت کا رکن ہے اس لیے عدالت کا دائرہ اختیار موجود ہے۔

عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے ایک معقول بنیاد موجود ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرتشدد کارروائیاں کی گئیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے زمرے میں آتی ہیں لہذا عدالت بنگلادیش کی سرحد اور میانمار میں ہونے والے واقعات پر تحقیقات کا حکم دیتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.