You are currently viewing عالمی ادارہ صحت کا ویکسین کی تقسیم سے متعلق اظہار تشویش

عالمی ادارہ صحت کا ویکسین کی تقسیم سے متعلق اظہار تشویش

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:20/01/2021 10:55
  • Reading time:1 mins read

جنیوا(ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے اس بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کم آمدنی والے ملکوں کو کورونا وائرس ویکسین حسبِ ضرورت فراہم نہیں کی جا رہی ۔

عالمی ادار صحت کے انتظامی بورڈ کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ زیادہ آمدنی والے ملکوں میں ویکسین کی تقریبا تین کروڑ 90 لاکھ خوراکوں کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ایک غریب ملک میں محض 25 خوراکیں دی گئی ہیں۔ٹیڈروس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر کی جانب سے منصفانہ تقسیم کا ڈھانچہ تشکیل دیے جانے کے باوجود بعض ممالک اور کمپنیوں نے دوطرفہ سمجھوتوں کو ترجیح دینا جاری رکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ویکسینوں کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔ ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا تباہ کن اخلاقی ناکامی کے دہانے پر ہے اور یہ کہ اس ناکامی کی قیمت دنیا کے غریب ترین ممالک میں زندگیوں اور ذریعہ معاش سے چکائی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.