You are currently viewing عاطف میاں کو حکومت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل  کی رکنیت سے ہٹادیا گیا

عاطف میاں کو حکومت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد (ڈیسک)عاطف میاں کوحکومت کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹادیا گیا ہے

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے تاہم ان کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عاطف میاں کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کی آئیڈیل ریاست مدینہ ہے اور وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسولﷺ ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.