You are currently viewing عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کردی گئی

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کردی گئی

لاہور(ڈیسک) معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگر کی نماز جنازہ قدافی اسٹیدیم لاہو میں ادا کر دی گئی

 ذرائع کے مطابق معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی

نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیےمعروف سیاسی، سماجی رہنماؤں، وکلا برادری سمیت خواتین  کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا اور ان کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.