اسلام آباد (ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے صدر مملکت عارف علوی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام لگا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط پہلے کیے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے بعد میں مشورہ کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے اپنے موبائل فون سے نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی جس پر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوجاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن بالکل اسی سال ہوجائیں گے اور میں اس میں حصہ لوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام آئے گا تو استحکام پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ جو خود ٹیڑھے ہیں وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں مجھے آزاد چہرے کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اسد عمر چاروں اطراف کھیل رہے ہیں، انہوں نے ہی پارٹی کو تباہ کیا ہے۔