You are currently viewing طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لئےعہدے کاحلف اٹھالیا

طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لئےعہدے کاحلف اٹھالیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:11/07/2018 16:31
  • Reading time:1 mins read

استنبول(ڈیسک)رجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لئےعہدے کا حلف اٹھا لیا،جس کے ساتھ ہی ترکی میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم کر کے صدارتی نظام نافذ ہو گیا ۔

عہدہ صدارت کا حلف اٹھاتے ہی طیب اردوان نے نئے نظام کے تحت پہلی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر خزانہ و مالی امور مقرر کر دیا۔

40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو اس سے قبل وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر ترک کرنسی لیرا کی قدر میں 2. 4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

صدر طیب اردوان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سربراہ فواد اوکتائے کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار کو وزیر دفاع کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

مولود چاوش اوگلو نئی کابینہ میں بدستور وزیر خارجہ رہیں گے جبکہ عبدالمجید گل کو وزیر انصاف، سلیمان سوئیلو کو وزیر داخلہ اور ضیاء سلچوق کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے

یاد رہے کہ 24 جون کو ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.