اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طویل عرصہ خسارے میں رہنے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دوروں کے التوا کی وجہ سے ہمارا تیس کروڑ کا نقصان ہوا، مجھے امید ہے اگلے سال ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے ۔ انہوں نے پی ٹی وی کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکباد دی ۔