مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک326بچوں اور 171خواتین سمیت 1200 فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ طوفان الاقصی آپریشن میں زخمیوں کی تعداد کی تعداد 5339تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیل کی بمباری سے 8صحافی شہید اور 20شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینیوں کی کاررروائیوں میں 1300یہودی ہلاک اور 2900سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور زخمیوں میں سیکڑوں شدید زخمی اور زندگی موت کی کشمکش میں بتائے جاتے ہیں۔
وزارت صحت نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں میں شدت سے اسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیا اور ایندھن کی بڑی کمی کا شکار ہیں۔