اسلام آباد(ڈیسک)طبی مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 10.31فیصد بڑھ گئیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں جولائی تا مارچ21۔ 2020 کے دوران برآمدات کی مالیت 834.717ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ20۔ 2019کے دوران طبی مصنوعات کی برآمد سے 756.696ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران طبی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 78.021ملین ڈالر یعنی 10فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دوسری جانب وزن کے لحاظ سے برآمدات میں 0.56فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور طبی مصنوعات کی برآمدات 15ہزار 986میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 15ہزار 896میٹرک ٹن تک کم ہوئی ہیں۔