You are currently viewing ضمنی الیکشن : عمران کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

ضمنی الیکشن : عمران کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد (ڈیسک) ضمنی انتخابات میں عمران خان کی 7حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا۔
کمیشن نے عمران خان کی جانب سے پیش کردہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور کرتے ہوئے ان کی تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
قبل ازیں سربراہ پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بروقت مہیا نہ کیے جانے کے باعث کامیابی کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف کی اخراجات کی تفصیل جمع کرانے اور اس میں تاخیر کو نظر انداز کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان نے حلقہ NA22، NA24، NA31، NA45، NA108، NA118اور NA239کے انتخابی اخراجات کی تفصیل بروقت جمع نہیں کرائی تھی جس کے باعث ای سی پی نے 20دسمبر کو سربراہ پی ٹی آئی کی کامیابی کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.