You are currently viewing ضلع خیبر؛ باڑہ بازار کے تحصیل احاطے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق، 10زخمی

ضلع خیبر؛ باڑہ بازار کے تحصیل احاطے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق، 10زخمی

پشاور (ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 10شدید زخمی ہو گئے۔
دھماکا تحصیل احاطے کے مرکزی دروازے پر تلاشی کے دوران ہوا، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔
ترجمان خیبر پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ میں تھانے اور حساس اداروں کے دفتر واقع ہیں، حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔
علاقہ میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کی آوازیں دوردور تک سنائی دیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا زخمیوں میں وہ پولیس اہلکار شامل ہیں جو تحصیل کمپاونڈ آفس کے مین گیٹ پر تعینات تھے۔
ترجمان ایچ ایم سی نے بتایا کہ خیبر باڑہ بازار میں دھماکا کے باعث 4زخمیوں کو لایا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک ڈیڈ بادی بھی ہے، 4 زخمیوں میں 3پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت جاری ہے۔
ریسکیو 1122کے مطابق ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3زخمیوں کو مقامی اسپتال اور 6زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔