لاہور (ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری تحریک انصاف سے لاتعلق ہو گئے۔
صمصام بخاری نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات پر تشویش ہے، میں نے کبھی تشدد کی سیاست کی نہ ہی اس پر پر یقین رکھتا ہوں۔
سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر عون چوہدری، نعمان لنگڑیال و دیگر موجود تھے۔
صمصام بخاری نے کہا کہ وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس حوالے سے جو بھی پیش رفت ہوئی چند دن میں سامنے آ جائے گی۔
انہوں نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے، ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں مل جل کام کرنا ہے ، لڑائی جھگڑوں کا کوئی فائدہ نہیں، ملک کو ترقی دینا ہی ہمارا مطمع نظر ہونا چاہئے۔