قاہرہ(اسٹٓاف رپورٹر) مصرمیں مقیم لوگوں کا موجودہ صدرعبد الفتاح السیسی سے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے صدرالسیسی کے خلاف دو جزائر سعودی عرب کے دائرہ اختیار میں دینے پرشدید نعرے بازی بھی کی۔
مصر میں مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے پولیس اور فوج نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کااستعمال کیا تاہم احتجاج کرنے والے متعدد افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔
یاد رہے یوں تو دنیا بھر میں ہی پانامہ لیکس کے حوالے سے کرپٹ لوگوں صدر اور وزیر اعظم کو اپنے عہدوں سے ہٹانے کے لیئے مظاہرے اور احتجاج کئیے جا رہے ہیں۔