You are currently viewing صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ، گنتی جاری

صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ، گنتی جاری

اسلام آباد (ڈیسک)قومی اسمبلی ، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ، گنتی کا عمل جاری ہے

صدر مملکت کے انتخاب کے لئے   قومی اسمبلی اورسینٹ میں  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  انوار خان کانسی کی سربراہی میں  پولنگ کا عمل جاری رہا  اور اراکین اپنا  نے ووٹ کاسٹ کیا

 دوسرے جانب صوبائی اسمبلیوں میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، کے پی کے اسمبلی میں پریزائیڈنگ آفسر چیف جسٹس وقار احمد  کی سربراہی میں پولنگ کا عمل جاری ہے  جبکہ بلوچستان اسمبلی میں  چیف جسٹس  سیدہ طاہرہ  صفدر ، سندھ اسمبلی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ اور پنجاب اسمبلی میں  چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے

صدر مملکت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے  اعتزاز احسن  اورپاکستان مسلم لیگ (ن) ، عوامی نیشنل  پارٹی ، پشتون ملی عوامی پارٹی اور  متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوار  مولانا فضل الرحمان   میدان میں ہیں ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.