You are currently viewing صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن 19 سال بعد مستعفی

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن 19 سال بعد مستعفی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد مستعفی ہوگئے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑا۔
انھوں نے کہا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پی او اے کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں اور یکم جنوری 2024کو پی او اے سے الگ ہوجاؤں گا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال پی او اے کی صدارت پر براجمان رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو صدر پی او اے منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر 1990 سے 2022 تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا نام لیتے ہوئے لکھا تھا ”کیا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن قوم کو مندرجہ ذیل چارٹ کی وضاحت کریں گے؟ کیونکہ وہ 2004 سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں اور اس کے بعد ہر طرح کے ذرائع سے خود کو دوبارہ منتخب کرواتے ہیں“۔