You are currently viewing صدر و نگران وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

صدر و نگران وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر اور وزیراعظم آفس سے جاری دو الگ الگ بیانات میں دونوں رہنمائوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک بحریہ کے تین اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ۔
صدر اور نگران وزیر اعظم نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی اور وطن کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.